صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے راولپنڈی پہنچتے ہی سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کی سکیورٹی کے باعث بند راستے کھلوا دیئے

راولپنڈی (سٹی نیوز)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے راولپنڈی پہنچتے ہی سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کی سکیورٹی کے باعث بند راستے کھلوا دیئے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کی وجہ سے مری روڈ کو جانے والے راستوں کو سکیورٹی کی وجہ بلاک کر رکھا تھا جس کی وجہ سے حنیف عباسی کی قیادت میں ن لیگ کا بڑا قافلہ ناکے پرروکا ہوا تھااورسابق وزیراعظم کی ریلی میں شرکت نہیں ہو سکا تھا جس پر سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو فون کرنا پڑا کہ قائد کی ریلی میں شرکت کیلئے راستے کھلوائے جائیں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ راولپنڈی پہنچتے ہی بند راستوں کو کھلوا دیا اورن لیگی کارکنوں کوریلی میں شامل ہونے کی اجازت دیدی اس سے دیگر ٹریفک بھی ریلی میں شامل ہو گئی جس کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مری روڈ پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں