سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع ہوتے ہی 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

دبئی (سٹی نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع ہوتے ہی 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج خود کنٹینر پر ہیں اور یہ کنٹینر، کنٹینر کرتے آپ ہی کنٹینر ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں