گوجرانوالہ: پولیس کی کارروائی، خطرناک سیریل کلر گرفتار

گوجرانوالہ: (سٹی نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرناک سیریل کلر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیریل کلر ارسلان اب تک خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کر چکا ہے جبکہ 5 کو زخمی بھی کر چکا ہے۔ ملزم ارسلان ریکارڈ یافتہ مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں گوجرانوالہ میں نامعلوم سیریل کلرخوف کی علامت بن گیا،خواتین سمیت 6 افراد قتل

ایس ایس پی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ارسلان نے 2007ء اور 2017ء میں بھی ایک خاتون اور نوجوان کو قتل کیا تھا۔ قاتل نے ایک ماہ کے دوران چھت پہ سوئے 6 افراد کو قتل کیا۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو قتل کرتا، میرے والد کی عمر کے افراد کو بھی قتل کر دیتا تھا، ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں