چیف جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے، کل اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

کراچی: (سٹی نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ کل (بروز پیر) کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ کل سپریم کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تجاوزات کے خلاف ایک سو سے زائد درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی کل ہوگی۔ سائن بورڈ گرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت بھی کل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں