وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب میں پیش ہونے کا اعلان کردیا

لاہور: (سٹی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب دامن صاف تو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے، تمام امور قانون کے مطابق چلارہے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کی جائے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد ہم ایک نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں، راوی ریور پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو گیم چینجرثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام چیزیں قوانین وضوابط کے تحت کی جاتی ہیں، جب بھی کسی عدالت یا تحقیقاتی ایجنسی نے بلایا پیش ہوا، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، مخالفین اپناکام کریں، ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑاصوبہ ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے، اوپر کی سطح پرتبدیلی آئی ہے، مخالفین کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کریں،غلط کام کیا نہ کسی کوکرنےدیں گے، جب دامن صاف ہے توڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں