ملک بھر میں کورونا کا زور کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں

لاہور: (سٹی نیوز) ملک بھر میں کورونا کا زور انتہائی کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6082 ہو گئی۔

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے اب تک چھ ہزار 82 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 549 ، پنجاب میں 94 ہزار 360 مریض، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884 کیسز ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں