افغانستان: غزنی یونیورسٹی میں دھماکا، 20 طالب علم زخمی

کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی شہر غزنی یونیورسٹی میں دھماکے میں 20 طالب علم زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کےمطابق غزنی یونیورسٹی میں دھماکا کلاس روم میں لیکچر کے دوران ہوا۔ زخمیوں میں 12 طالبات بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں