ثانیہ کی بہن انعم مرزا ایک مرتبہ پھر دلہن بننے کیلئے تیار

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں میری بہن انعم مرزا کی شادی سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے سے ہو رہی ہے جس کی میں تصدیق کرتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میری بہن فیشن ڈیزائنز انعم مرزا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بارے میں جو سوشل میڈیا سمیت دیگر جگہوں پر افواہیں چل رہی تھیں میں ان کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہاں میری بہن اور محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد کے درمیان رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں شادی ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اظہرالدین کے بیٹے اسد اور ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم ان کے اہلخانہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا جو حال ہی میں’بیچلورٹ ٹرپ‘ مکمل کر کے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے واپس آئی ہیں نے کہا کہ میرے سمیت میرا پورا خاندان شادی کو لے کر نہایت پرجوش نظر آرہا ہے۔ محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد بہت ہی پیارے ہیں اور اچھا لڑکا ہے۔ اسد کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ انعم فیشن ڈیزائنر ہے۔

یاد رہے کہ انعم مرزا نے چند روز قبل انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں میں لکھا تھا ’’برائیڈ ٹو بی‘‘ لکھا ہوا تھا اور برائیڈ ٹو بی کا سلیش پہنی بھی نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ 18 نومبر 2016ء کو انعم مرزا نے اس سے قبل بھی ایک شادی کی تھی یہ شادی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست سے کی تھی، جس کا نام اکبر رشید تھا، جو حیدر آباد کے بزنس مین تھے اور رائل فیملی سے تعلق رکھتے تھے تاہم یہ شادی زیادہ دیر قائم نہ رکھ سکی اور 2018ء میں اس شادی کا اختتام ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں