قومی گیمز کی مشعل کراچی میں روشن، مزار قائد پر تقریب میں ایتھلیٹس کی شرکت

کراچی: قومی گیمز کی مشعل کراچی میں روشن کر دی گئی، مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
26 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونے والی قومی کھیلوں کی مشعل کراچی میں روشن کر دی گئی، تقریب کا انعقاد مزار قائد پر کیا گیا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر بنگل خان شریک تھے۔ قبل ازیں مشعل کو شہر کی مختلف شاہراہوں کا بھی سفر کرایا گیا۔
اولمپئین اصلاح الدین نے مشعل ایتھلیٹس کے حوالے کی، کراچی کے بعد مشعل بلوچستان روانہ ہوجائے گی، صوبہ پنجاب کا سفر کرنے کے بعد 24 اکتوبر کو پشاور پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں