اتھلیکٹس چیمپئن شپ: امریکی رنر نے 400 میٹر رکاوٹ ریس میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امریکی رنر نے چار سو میٹر رکاوٹ ریس میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہائی جمپ میں میزبان ملک کے عیسیٰ بارشم گولڈ میڈلسٹ بن گئے۔
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم دوحہ میں ورلڈ اتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں، ویمن چار سو میٹر رکاوٹ ریس میں امریکا کی دلیلہ محمد نے مقررہ فاصلہ باون اعشاریہ ایک چھ سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ لیا

مینز ہائی جمپ میزبان ملک کے عیسیٰ بارشم گولڈ میڈلسٹ بن گئے، خوب خوشی منائی۔ چار سو میٹر مینز دوڑ میں سپر سٹار سٹیون گارڈینر نے تجربہ کاری دکھائی اور بڑی جیت کو گلے لگایا۔


مینز تین ہزار میٹر کی مشکل دوڑ میں کینیا کے کیپروٹو Kipruto نے تمام مراحل پار کر فتح کے ساتھ اسے یادگار بنا لیا، ڈسکس پھینکنے کا ٹائٹل کیوبا کی یائمی پیرز کے نام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں