سکینہ سموں نے پاکستانی ڈراموں کے معیار پر سوال اٹھا دیا

کراچی: اداکارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں نے پاکستانی ڈراموں کے معیار پر سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کیلئے بہت سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکینہ سموں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے میں تبدیلیوں کیلئے کئی سال درکار ہوں گے۔ جو صرف بہتر کا راگ الاپتے ہیں وہ اپنی خامیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اداکار اپنے کلچر کو مدنظر رکھیں۔
سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ شیشہ پینے جیسے مناظر ڈرامہ سیریلز میں دکھانا درست نہیں، اس کا ہمارے کلچر اور تہذیب سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں