اداکار صائم علی بخار میں مبتلا، فلم ’’عشق میرا انمول‘‘ کی شوٹنگ کینسل

لاہور: اداکار صائم علی ان دنوں علیل ہیں انہیں بخار اور آنکھ میں سوجن ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کوکچھ دن بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
اداکار صائم علی کے فلم ’’عشق میرا انمول‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کینسل کر دی گئی۔ فلم میں صائم علی، سحر ملک اور صفدر ماہی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں راحیلہ آغا، دردانہ رحمن، مہر اختر خان، باسو چودھری، اچھی خان، جاوید عالم، جاوید چودھری اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کی جانیوالی فلم بیرون ملک بھی ریلیز کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں