کراچی: بلوچ کالونی میں گٹکا مافیا کیخلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ بوٹ بیسن کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گٹکا مافیا کے خلاف بلوچ کالونی میں کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران سو کلو کے قریب مضر صحت چھالیہ اور گٹکا بنانے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ تین ملزمان طاہر، امجد اور بلال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ادھربوٹ بیسن شیریں جناح کالونی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت 26 سالہ فضل کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں