گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے درآمدی و برآمدی نظام معطل، صنعتکار پریشان

کراچی: (سٹی نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے درآمدی و برآمدی نظام معطل ہوگیا، صنعتکار پریشان ہیں کہ برآمدی آرڈر وقت پر کیسے پورے کریں۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ٹرانسپورٹ اور کنٹینرز کی عدم دستیابی سے پاکستان بھر سے ایکسپورٹ شپمنٹس متاثر، صنعتکار کہتے ہیں حکومت فوری نوٹس لے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائے، اگر ہڑتال ختم نہ ہوئی توروزانہ کی بنیاد پرتقریباً 10ارب روپے کی ایکسپورٹس متاثر ہوسکتی ہے۔

کراچی کی بندرگاہوں سے روزانہ تقریباً 9827 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے جن میں سے 4665 ایکسپورٹ اور 5162 امپورٹس کے کنٹینرز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں