شادی کرنے کی خبریں، ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے تردید کر دی

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بارے میں خبروں کی تردید کر دی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال کے بارے میں خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے جس پر ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ثناجاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل‘‘رسوائی’’ میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں