سارا گنڈا پور جانوروں کے حقوق کے لئے میدان میں آگئیں

لاہور: (سٹی نیوز) فیشن ڈیزائنر سارا گنڈا پور جانوروں کے حقوق کے لئے ڈٹ گئیں، ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کیلئے فی الفور قانون سازی کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کتوں کو سڑکوں پر مارنے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانوں کی طرح جانوروں کے بھی حقوق ہیں۔

سارا گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جانور بھی اﷲ تعالی کی مخلوق ہیں ،ا ن پر تشدد کرنا ناقابل برداشت ہے، حکومت جانوروں کے تحفظ اور حقوق کیلئے مہم چلائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں