مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا: چوہدری نثار

ٹیکسلا (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتے۔
نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے چوہدری نثار سے مریم نواز کے حوالے سے سوال کیا اور کہا کہ آپ نے نواز شریف اور مریم نواز کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے صحافی کے سوال پر کہا کہ انہوں نے نواز شریف پر کبھی بھی تنقید نہیں کی اور نہ ہی مریم پر تنقید کی ہے۔ ’ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مجھ سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا میں مریم نواز کے نیچے کام کرسکتا ہوں تو میں نے اس کے جواب میں کہا تھاکہ میں مریم کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، اس جواب میں کہیں بھی تنقید کا پہلو نہیں نکلتا‘۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا اپنا ایک وقار ہوتا ہے ، میں منافقت کی سیاست نہیں کرسکتا، مزاحمت کروں گا اور نہ ہی مریم کے ماتحت کام کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں