کپل شرما کا چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ، سونی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کریں گے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر کچھ نیا لے کر آرہے ہیں ، کئی ماہ کے وقفے کے بعد ان کی واپسی کی خبر سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپل شرما ایک بار پھر سونی ٹی وی پر اپنا نیا مزاحیہ ٹی وی پروگرام لے کر آرہے ہیں ، اس سلسلے میں چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 35 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں بڑی خوبصورتی سے کپل کے مشکل دور، بیروزگاری اور پھر دوبارہ شو ملنے کی کہانی مزاحیہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں