گگومنڈی: زمیندار نے بھٹہ مزدور کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملتان (ویب ڈیسک) گاﺅں کے بااثر زمیندار نے بھٹہ مزدور کی بیوی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاﺅں 285 ای بی کی زلیخاں بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ دیہہ ہذا کا ہ ی بااثر زمیندار افضل جٹ چارہ دینے کے بہانے ساتھ لےٹ گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وقوعہ کے ایک گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز قریب 12 بجے دن نواحی گاﺅں 285 ای بی کے بھٹہ مزدور قربان بلوچ کی بیوی زلیخاں بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دیہہ ہذا کا ہی رہائشی بااثر زمیندار افضل جٹ وہاں آگیا اور زلیخاں سے کہا کہ تمہارے خاوند نے کہا تھا کہ میری بیوی سے چارہ کٹواکر اسے بھی جانوروں کیلئے چارہ دے دینا اور اسےاپنے ساتھ اپنے رقبہ پر لے گیا۔ زلیخاں بی بی نے بتایا کہ چارہ کاٹنے کے بعد میں قریبی فصل کماد میں پیشاب کرنے گئی تو افضل جٹ میرے پیچھے آگیا اور زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کی اطلاع پر ایس ایچ او چوکی تاجپورہ الطاف حسین بھروانہ نے وقوعہ کے ایک گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں