”ہاں میں علیشبا سے دبئی میں ملا کیونکہ۔۔۔“ حسین جہان نے اب تک کا سب سے بڑا ”دھماکہ“ کر دیا، کال ریکارڈنگ کی آڈیو لیک کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کے فحش سکینڈل میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کی اہلیہ حسین جہان نے ایک آڈیو کلپ بھی لیک کر دیا ہے جس میں وہ محمد شامی کیساتھ کراچی کی لڑکی علیشبا کے معاملے میں گفتگو کر رہی ہیں۔“
انہوں نے اپنے شوہر پر پاکستانی لڑکی علیشبا کیساتھ دبئی میں ملاقات کرنے اور رقم وصول کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں جو انگلینڈ میں رہنے والے محمد بھائی کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔
تاہم محمد شامی نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن اب حسین جہان نے آڈیو کلپ لیک کر دیا ہے جس میں محمد شامی اور حسین جہان کی ہونے والی گفتگو ذیل میں دی گئی ہے۔
حسین: شامی آپ جھوٹ مت بولو پلیز۔ آپ کس کی قسم دینے سے سچ بولیں گے؟ آپ کو آئیرہ کی پرواہ نہیں، میری پرواہ نہیں، ماں باپ کی پرواہ نہیں۔ آپ کو کسی کی پرواہ نہیں۔ شائد آپ کو اس پاکستانی لڑکی کا پرواہ ہو، آپ کو علیشبا کی قسم دے کر کہتی ہوں کہ بچ بتاﺅ یہ کام آپ کے ہیں کہ نہیں؟
شامی: نہیں
”چیف جسٹس ثاقب نثارنے مجھے بلایا اور کہا کہ ۔۔۔“چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا،جان کر نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے
حسین: اب جب یہ فون میرے پاس آ ہے، آپ کے سب اکاﺅنٹس آئے ہیں۔ دبئی تو محمد بھائی نہیں تھے۔ جس ٹائم آپ کی فلائٹ لینڈ ہوئی۔ آپ تو کہہ رہے تھے کہ دبئی میں آپ کا ویزہ نہیں ہے تو ویزہ کیسے لگ گیا آپ کا دبئی کا؟ آپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس دبئی کا ویزہ نہیں ہے پر آپ نے دبئی کا ویزہ کروایا۔ آپ نے کہا تھا میں ہوٹل روم سے نہیں نکل سکتا کیونکہ دبئی کا ویزہ نہیں ہے۔
شامی: ہاں
حسین: لیکن آپ نے ویزہ کروایا؟
حسین: پھر آپ نے جھوٹ کیوں بولا؟ یہ بات تو صاف ہو گیا آپ نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا۔ علیشبا کو آپ میسج کرتے ہیں، یہ کمرہ ایک ہی ہوٹل میں بک ہے، یہ بھی محمد بھائی نے کیا تھا کیا؟
شامی: مجھے اس سے پیسے لینے تھے
حسین: کس سے پیسے لینے تھے؟
شامی: محمد بھائی نے پیسے بھجوائے تھے مجھے اس سے پیسے لینے تھے، علیشبا سے۔
حسین: پرسوں جب آپ نے مجھ سے بات کی اور میں نے پوچھا تو آپ نے کہا علیشبا بیچ میں کہاں سے آ گئی۔ آپ نے علیشبا کیساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا؟
شامی: سنو، سنو، سنو۔ اب یہ زبردستی کی باتیں مت کرو۔
حسین: علیشبا کے ساتھ چیٹ میں کہیں بھی یہ نہیں کہا ہے کہ محمد بھائی کے پیسے دو۔ ہم کس کریں گے، ہم بانہوں میں گھسیں گے، ہم جنسی تعلق قائم کریں گے۔ یہ سب کہا ہے آپ نے۔ تو پیسے کا کیا معاملہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں