مجرے میں فیکٹری مالک کو قتل کر کے فرار ہونے والی ”کال گرل“ گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) انوسٹی گیشن پولیس کینٹ نے مجرے کے دوران اشتعال میں آکر پلاسٹک پائپ فیکٹری کے مالک کو قتل کرکے فرار ہونے والی ”کال گرل“ کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمہ’ ف‘ کو گرفتار کر لیا ۔

لڑکی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اسے ڈانس کے لئے بلایا گیا لیکن اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس نے مقتول سید مختار کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی ۔
دوسری طرف مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ جب میں اور میرے دیگر دوست ڈیفنس پہنچے تو ایک نامعلوم عورت نیم برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکل رہی تھی، جبکہ میرا بھائی سید مختار خون میں لت پت فرش پر پڑا ہوا ہے اور اس کے جسم پر مختلف حصوں پر چھری کے وار کے نشانات تھے، انہیں نیشنل ہسپتال ڈیفنس لے جایا گیا ،میرے بھائی سید مختار نے بتایا کہ ایک نامعلوم عورت نے مجھ پر جان سے مارنے کی نیت سے چھری کے وار کئے ہیں۔
ہسپتال میں میرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ پولیس نے تمام پہلوﺅں کو سامنے رکھ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس جھگڑے کا باعث ایک کال گرل ہے جس پر پولیس نے انتہائی مہارت سے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے دوران مجرا جھگڑا ہونے پر مقتول کو قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں