لاہور / گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالا میں جناح انٹرچینج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس پل کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔
ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جناح انٹرچینج گوجرانوالا کی تصاویر شیئر کیں اور کہا ’ آپ لوگوں کے ساتھ حال ہی میں تعمیر ہونے والے جناح انٹرچینج گوجرانوالا کی کچھ تصاویر شیئر کر رہا ہوں۔ اس پل کی تعمیر نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری لائے گی بلکہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وقت بھی بچائے گی‘۔
Sharing with you beautiful pics of newly constructed Jinnah Interchange Gujranwala. The construction of this bridge will not only ease traffic load & facilitate the movement but will also save time. pic.twitter.com/RPTU4UZ65N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 9, 2018