اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقت نثار نے عوامی مفاد کے معاملات کے ازخود نوٹس لے رکھے ہیں اور اس دوران ان کے مختلف قسم کے ریمارکس بھی سامنے آتے رہتے ہیں اور اب نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق چیف جسٹس نے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کے کیس کی سماعت کے دورران ریمارکس دیئے کہ حکومت نے 10سالوں میں کچھ نہیں کیا ۔ ان ریمارکس کے سامنے آنے پر وزیرداخلہ احسن اقبال برس پڑے اور وہ بات کہہ دی جس کے بارے میں کوئی پاکستانی تصور نہیں کرسکتا تھا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے لکھا کہ ’ عزت ماآب چیف جسٹس ،کارکردگی کا فیصلہ پنجاب کے عوام نے آنیوالے الیکشن میں کرنا ہے ، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟کیا عدلیہ ایک سیاسی پارٹی ہے
Hon CJ! It is for the people of Punjab to judge performance in the coming elections. How can you make such statements just before general election? Is judiciary a political party? IK or AZ can make such statements. Politicization of judiciary will be our collective loss. https://t.co/dok8DAW4Rc
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 10, 2018