چیئرمین سینٹ کا انتخاب،اتحادی جماعتوں نے نوازشریف کیلئے ایسا کام کردیا کہ جان کرزرداری کی پریشانی کی حد نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار نوازشریف کو دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو، ن لیگ کے راجہ ظفرالحق، پرویز رشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت کی گئی ۔
اجلاس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین نامزدکرنے کا اختیارنوازشریف کودےدیاہے ، کل تک چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کانام سامنے آ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ ہم نے رضاربانی کانام تجویزکیاتھالیکن پیپلزپارٹی نے مسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں