فٹبال چیمپئنز لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

لاہور: فٹبال چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی پیرس سینٹ جرمین کے خلاف جیت سے مجموعی سکور تین تین ہو گیا، گھر سے باہر کامیابی کی بدولت ٹیم مینیو نے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی۔
انجری کے باعث سپر سٹار نیمار سے محروم پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم گھر میں ڈھیر ہو گئی۔ چیمپئنز لیگ سیکنڈ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے مدمقابل ہوئی۔ مہمان مینیو کے کھلاڑی پرجوش نظر آئے، دوسرے منٹ میں لوکاکو نے برتری دلا دی۔
میزبان پی ایس جی کے گول سے سکور برابر ہو گیا، لوکاکو کی 30 ویں منٹ پھر کامیابی سے دو ایک کی برتری ہو گئی، انجری ٹائم میزبان ٹیم کی غلطی گلے پڑی۔ رشفورڈ کی پنلٹی پر تین ایک سے فتح ملی۔
مجموعی سکور تین تین ہوا تاہم اوے گولز کے باعث مانچسٹر یونائٹڈ کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں