رواں سال کیلئے سول اعزازات کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد: اداکاراؤں میں ریما، بابرہ شریف اور مہوش حیات، کھلاڑیوں میں وسیم اکرم اور وقار یونس اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی سول اعزاز پائیں گے۔ ایوارڈز 23 مارچ کو یوم پاکستان پر دیئے جائیں گے۔
سول اعزازات کیلئے 12 کیٹیگریز میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 شخصیات اعزاز کو منتخب کیا گیا ہے۔ نامور قومی کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس ہلال امتیاز پانے والوں میں شامل ہیں۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور سجاد علی، اداکارہ بابرہ شریف اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اداکارہ مہوش حیات اور ریما کو بھی سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ریسلر انعام بٹ اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی سول اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں