بھارت کے منہ پر زوردار ’طمانچہ‘، ایشیاءکپ کی میزبانی چھین لی گئی، اب یہ کس ملک میں کھیلا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ کپ تو اپنا ہی ہے“

لاہور (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹویٹ پر واویلا کرنے والے بھارت کے منہ پر زوردار ”طمانچہ“ مارا ہے اور اس سے ایشیاءکپ 2018 کی میزبانی چھین لی ہے لیکن اب یہ کس ملک میں ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت سے ایشیاءکپ 2018ءکی میزبانی چھین لی گئی ہے اور اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ پاکستان اور سری لنکا میں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس بھی پاکستان میں ہی ہو گا۔
ایشیاءکپ 2018ء15 ستمبر سے 30 ستمبر تک بھارت میں کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراﺅنڈ کا کردار بھی ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ خوش ہیں کہ یہاں پاکستان کی جیت کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں