کیوین پیٹرسن نے بھارت سے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا، پسندیدہ کرکٹر ہونے کے باوجود وہ کچھ کہہ دیا کہ سب حیران رہ گئے، تصویر میں ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی کیوین پیٹرسن پر غصہ آئے گا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ بہت سے ایسے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
ان کھلاڑیوں میں کیوین پیٹرسن بھی شامل ہیں جو لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل میں چند عمدہ اننگز بھی کھیلیں لیکن اس وقت پاکستان مایوسی اور غصے میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا اور دبئی سے ہی اپنے ملک روانہ ہو گئے۔
پاکستانیوں کو اس پر بہت افسوس ہوا لیکن اب یہ جان کر شدید غصے میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے انکار کرنے والے آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے بھارت جا پہنچے اور جب انہوں نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ممبئی ائیرپورٹ پر ان دو بہترین آدمیوں کیلئے پرسکون انداز میں!!! کلکتہ ٹائمز! گزشتہ رات آئی پی ایل کا افتتاحی ٹی 20 میچ کیسا تھا؟!؟!“
ایک صارف نے لکھا ”بھائی آپ بھارت چلے گئے لیکن پی ایس ایل کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ اب مجھے اصل وجہ معلوم ہو گئی ہے

ایک صارف نے کہا ”بس پاکستان آﺅ! پاکستان ان کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت سیکیورٹی اہلکار فراہم کرے گا۔۔۔ تم پاک آرمی کی طاقت کو نہیں جانتے۔۔۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں