”آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کیلئے 5 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوئے تو ناصرف دونوں ملکوں کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز بند ہو گئی بلکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شریک نہ کیا گیا اور پھر کمنٹیٹرز پر بھی یہ راستے بند ہو گئے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر ایک بیان گردش کر رہا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کرنے کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ پاکستان میری سب سے پہلی ترجیح ہے اور میں مرتے دم تک صرف پاکستان کیلئے کام کروں گا۔“
اب اس بیان میں کتنی سچائی ہے؟ اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن پاکستانیوں نے ایک ایسی بات کو لے کر بازید خان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آ جائے گا۔پاکستانیوں نے انہیں انگلش نہ بولنے کا طعنے دینے شروع کر دئیے اور یہاں تک کہا کہ آپ تو پی ایس ایل میں بھی کمنٹری کرنے کے لائق نہیں ہیں اور ایسے کمنٹس کی لائن لگ گئی۔
مہوش حق نامی ایک فیس بک صارف نے لکھا ”ویسے انہیں پی ایس ایل کے کمنٹری باکس سے دور رہنے کیلئے بھی اتنے پیسوں کی پیشکش کرنی چاہئے“

اپنا تبصرہ بھیجیں