وزیر اعظم نوازشریف اور قطری شہزادے حماد بن جاسم کے پتلوں کو ڈبو ں میں بند کر کے سمندر برد کر دیے

لاہور(سٹی نیوز ) معروف آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی مخالفین نے وزیر اعظم نوازشریف اور قطری شہزادے حماد بن جاسم کے پتلوں کو ڈبو ں میں بند کر کے سمندر برد کر دیے ہیں جس وجہ سے وہ مخالفین کا شکار ہیں۔
پاکستان کے نامور نجومی پروفیسر فضل کریم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سیاسی مخالفین نے وزیر اعظم نوازشریف اور قطری شہزادے حماد بن جاسم کے پتلوں کو تالوں میں بند کر کے پر بنگال کے بیدی بنگالی کے ذریعے جادو کروانے کے بعد سمندر بدرکر دیا ہے جسکی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت سیاسی مخالفین کا شکار ہے اور آنیوالے3 ماہ میں نوازشر یف مزید بحران کا شکار رہے ہیں گے مگر حمزہ شہبازشر یف اور شیخ رشید کے ستارے روشن نظر آرہے ہیں۔
پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا کہ (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادے پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ہے جسکی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آرہے۔
ان کے مطابق وزیراعظم نوازشر یف کے ستارے آئندہ3ماہ مزید مشکلات کا شکار رہے گے مگر حمزہ شہباز شر یف کے ستارے روشن ہیں اور شیخ رشید کی سوئی قسمت بھی جاگ جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں