اسلام آباد / لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب حاضر مزاری کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے خلاف اس لیے بولتی ہیں کیونکہ یہ اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف مہم چلاتے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے لکھا میں سمجھتی تھی کہ پاکستان کی سب سے بہترین چیز یہاں کی فوج ہے ، آج میں اس نہج تک کیسے پہنچی۔جب میری بھی برین واشنگ ہوئی تو مجھے فوج کے ساتھ اندھی محبت ہوگئی، اور اسی محبت میں میں نے ان کے ایک میڈیا میں کام کرنے والے بندے سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں کس طرح آپ لوگوں کی مدد کرسکتی ہوں، میری تحقیق میں مہارت ”ملکی خدمت“ میں کافی کام آسکتی ہے۔
Load/Hide Comments