ریما کی پاکستان واپسی، اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا اعلان

لاہور: (رپورٹر) اداکارہ ریما پاکستان واپس آگئیں اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا اعلان کر دیا۔

ریما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے ہیرو ہیں، حکومت غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے جامع پالیسی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 فلم انڈسٹری کیلئے بہتر ثابت ہوگا، نئے فنکار بہت محنتی ہیں۔ میں اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنا کر کام کروں گی اور اس بار کچھ نئے پراجیکٹس لے کر پاکستان آئی ہوں۔ اپنی زندگی سے بے حد مطمئن ہوں، کبھی کسی سے حسد نہیں اس لئے میری خوبصورتی آج بھی قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں