رابی پیر زادہ کا جلد اپنی خطاطی کی نمائش کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیر زادہ ان دنوں اپنی زندگی دینی طریقے سے گزار رہی ہیں جبکہ فراغت والے لمحات میں جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش کریں گی خوبصورت فن پارے سوشل میڈ یا پر شیئر کر دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق اداکارہ رابی پیر زادہ ایک ویڈیو شیئر کیں اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خطاطی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں کے عقب میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی زندگی کواسلام کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں