عاصمہ جہانگیر کا انتقال، زید حامد نے تمام حدیں پار کردیں، ایسی شرمناک باتیں کہہ دیں کہ جان کر آپ کا غصہ بھی ساتویں آسمان پر پہنچ جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) قاضی واجد اور عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پورا ملک ہی سوگ کی کیفیت میں ہے لیکن ایسے میں نفرت کے سوداگر اپنا سودا بیچنے میں مصروف ہیں۔ انہی نفرت کے تاجروں میں ایک بڑا نام زید زمان حامد کا بھی ہے جنہوں نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کی بجائے ان پر انتہائی شرمناک الزامات لگادیے۔
سید زیدزمان حامد آفیشل نامی فیس بک پیج سے عاصمہ جہانگیر کے خلاف انتہائی نفرت انگیز بیان جاری کیا گیا ہے۔ فیس بک کی طرف سے اس صفحے پر تصدیق کا نیلا نشان نہیں ہے لیکن غالب گمان یہی ہے کہ یہ فیس بک صفحہ زید حامد کا ہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر زید حامد نے لکھا ’بھارت نے آج اپنا سب سے قیمتی اثاثہ گنوادیا جبکہ پاکستان نے ایک غدار سے نجات حاصل کرلی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں