دہری جنس والے نوجوان کا آپریشن کامیاب، مرد بن گیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت مرد اور عورت کی صنفی خصوصیات رکھنے والے نوجوان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنادیا گیا۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔ پوری دنیا میں اس طرح کے تین آپریشن ہو چکے ہیں۔ سرجری کے بعد نوجوان تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال لیاری میں ایک نوجوان میں بیک وقت مرد اور عورت کی صنفی خصوصیات کا انکشاف ہوا تھا، جسے آپریشن کے ذریعے مرد بنا دیا گیا، اس سلسلے میں شہید بے نظیر بھٹو لیاری جنرل ہسپتال لیاری کے انچارج یورولوجی ڈاکٹر شاہ نواز راجپر اورڈاکٹرشاہ محمدنوناری نے صحافیوں کوبتایاکہ پاکستان میں پہلی بار ایک نایاب آپریشن کیاگیاہے جو اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن ہے ، پوری دنیا میں ایسے تین آپریشن ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں