چیف جسٹس کا اظہار افسوس عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ میں آخری مرتبہ کب پیش ہوئیں اور کونسا کیس لڑا؟ خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر 66سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیںجس پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی اظہار افسوس کیا۔
عاصمہ جہانگیر جمعہ کو آخری مرتبہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں ایک معطل اے ایس آئی کی ملازمت پر بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔
یادرہے کہ دل میں تکلیف کے باعث عاصمہ جہانگیرکوہسپتال داخل کرایاگیاتھا،عاصمہ جہانگیرکاآپریشن کیاگیامگرجانبرنہ ہوسکیں،عاصمہ جہانگیرانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے با نیوں میں سے تھیں، بےنظیربھٹواورعاصمہ جہانگیربچپن کی سہیلیاں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں