عدالتی حکم کے بعد جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کرد یا گیا، بھاری مشینری اور کرینیں موقع پر پہنچا دی گئیں۔
آج صبح چیف جسٹس ثاقب نثار نے جاتی امرا،ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس،طاہر القادری کی رہائشگاہ، گورنر ہاؤس، آئی جی آفس، پاسپورٹس آفس، ایبٹ روڈ، گارڈن آفس، چوبرجی میں جامعہ قدسیہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا
عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئی جی آفس سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ جاتی امراءسے سکیورٹی بیریئر ہٹانے کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچادی اور سکیورٹی بیریئر کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں