”چوہدری نثار سمیت ان 14 لوگوں کو اجلاس میں بلایا تو۔۔۔“ سابق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر نواز شریف بھی ’جلال‘ میں آ گئے، ایسا حکم دیدیا کہ پوری (ن) لیگ پریشان ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ روز پریس کانفرنس پر سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جلال میں آ گئے ہیں اور چوہدری نثار سمیت 14 اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی اہم اجلاس میں نہ بلانے اور کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چوہدری نثار کے بیان پر نواز شریف سخت نالاں ہیں اور نثار لابی سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں کو واضح طورپر کہہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں اب چوہدری نثار منظور نہیں اور جو اس کی سفارش کرے گا اس کو بھی ہم اپنا مخالف سمجھیں گے۔
نثار کی سفارش پر 2013ءمیں کن کن افراد کو ٹکٹیں دی گئی تھیں اور کون کون نثار کے رابطے میں ہے ان کے پارٹی کے اندر مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں ان میں سے کسی کو بھی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں