”نواز شریف پر جوتا کسی اور نے پھینکا اور۔۔۔“ لال ٹوپی پہنے ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کون ہے اور جوتا کس نے پھینکا؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنے والا شخص اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کا ساتھی بھی موجود تھا جس نے لال ٹوپی پہن رکھی تھی۔
نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا شخص وہ نہیں جو لال ٹوپی پہنے سٹیج پر چڑھ کر ہاتھ بلند کر کے نعرے لگاتا ہے بلکہ جوتا اس کے ساتھی نے پھینکا جس کا نام عبدالغفور ہے جبکہ نعرے لگانے والے شخص کا نام ساجد ہے اور یہ بھی اس کیساتھ ہی تھا اور دونوں اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں