لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی آئی تو سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوئیں۔ راحیل شریف اس شادی میں ایک عام ’باپ‘ کی طرح نظر آئے اور ہر وہ کام کیا جو کوئی شخص اپنے بیٹے کی شادی پر کر سکتا ہے۔
اگرچہ ان کے بیٹے کی شادی کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں لیکن اب جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں جنرل (ر) راحیل شریف کا بھارتی گانے ”بچنا اے حسینوں۔۔۔ لو میں آ گیا“ پر ڈانس دیکھ کر نوجوان بھی شرما رہے ہیں کہ اس عمر میں ایسے شاندار ’ٹھمکے‘ نوجوان بھی لگائیں تو کمر میں بل آ جائے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا گیا لیکن کچھ افراد نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر جنرل (ر) راحیل شریف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا
Dancing on Indian Song ..very bad😜😆
— Raheela (@balochR61) April 10, 2018