ویرات کوہلی نے آﺅٹ کر کے گالی نکالنے والے نوجوان بھارتی کھلاڑی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ آئندہ کسی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا، تفصیلات جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی بہت سے یادیں ہیں جو کبھی نہیں بھلائی جا سکیں گی لیکن شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے کا فیصلہ، وہ لمحہ ہے جو پاکستانی ساری زندگی نہیں بھول پائیں گے کہ شاہین آفریدی نے سینئرز کے احترام کی ایک نئی مثال قائم کی تھی۔
شاہین آفریدی کی ہر جانب سے تعریف کی گئی لیکن دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہیں، جو اپنے سینئرز کی عزت کرنا تو دور کی بات، انہیں گالی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔ اس کی تازہ ترین مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب مایہ ناز بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی کو ایک جونیئر کھلاڑی نتیش نے آﺅٹ کیا اور پھر ناصرف بھرپور جشن منایا بلکہ اپنی قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کرکٹرز ویرات کوہلی کو گالی بھی دی۔
نتیش رانا نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ ہی کھیلی ہے اور انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے لیکن سینئر کھلاڑی کیلئے اپنائے گئے روئیے پر تنقید کی زد میں آئے اور ان ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی مگر اب ویرات کوہلی نے اس نوجوان کھلاڑی کیساتھ ایسا سلوک کر دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
ویرات کوہلی نے سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانے ایک بیٹ تحفے میں دیا ہے جس کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے نتیش رانا نے لکھا ”جب کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک آپ کی حوصلہ افزائی کرے، تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔ اس بلے کیلئے شکریہ، ویرات کوہلی بھائی یہ وہ حوصلہ افزائی ہے جس کی مجھے ضرورت تھی“

اپنا تبصرہ بھیجیں