نگران وزیر اعظم کیلئے تصدق جیلانی ، حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور ، نجی ٹی وی، سابق چیف جسٹس موسٹ فیورٹ امیدوار: ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم کیلئے تصدق جیلانی ، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، کل (بدھ کو) وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی متوقع ملاقات میں ان چار ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر اندرون خانہ اتفاق کیا جاچکا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپس آکر کل (بدھ کو) اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے جس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔ نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین سمیت سابق چیف جسٹسں تصدق حسین جیلانی کے نام زیر غور آئیں گے۔
دوسری جانب ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ان کے ماتحت کام کر چکے ہیں اور وہ سیاست دانوں کو ان سے ریلیف دلا سکتے ہیں۔ دوسرا تصدق جیلانی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں کی خواہش ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر اب وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں