” عشق کا ارادہ ہر گز نہ تھا بخدا ہوگیا ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے عمران خان کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کروادی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کچھ روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں عمران خان سے عشق ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کپتان سے اپنے عشق کے اظہار کیلئے ٹوئٹر پر ایسی تصویر بھی شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور اس موقع پر بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں نیلا لباس پہنے عامر لیاقت حسین بڑے غور سے عمران خان کی طرف دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ سفید کپڑوں میں ملبوس عمران خان مسکراتے ہوئے دوسری طرف دیکھ رہے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک شعر بھی لکھا۔۔۔
” عشق کرنے کا ارادہ ہرگز نہ تھا
بخدا ہو گیا دیکھتے دیکھتے“


عامر لیاقت حسین کی جانب سے یہ ٹویٹ کیے جانے کے بعد اس پر طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھاکرائن نے عامر لیاقت کو مخاطب کرکے عشق برقرار رکھنے کی فرمائش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں