مقتدر حلقوں کا مشرف کو واپسی پر سکیورٹی دینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقتدر حلقوں نے جنرل پرویز مشرف کوپاکستان آنے پر کسی بھی قسم کا تعاون یا سکیورٹی دینے کے حوالے سے مطلع کردیا ہے کہ وہ اگر پاکستان آنا چاہیں تو آکر پاکستان کے قانون اور عدالتوں کا سامنا کریں اور اگر انہیں کوئی سکیورٹی درکار ہے تو وہ متعلقہ عدالت اور سول انتظامیہ سے رجوع کریں۔
انہوں نے گزشتہ روز کئی دوسرے افراد سے بھی رابطہ کرکے ان سے ایسے افراد کے بارے میں بات کی جوق لیگ سے ن لیگ آئے تاکہ پاکستان آکر اپنی پارٹی میں شامل کردیاجائے پھر کچھ سابق دوستوں سے بھی تعاون مانگا جس پر انہیں دوٹوک الفاظ میں بتادیا گیا کہ قومی ادارے غیر جانبدار رہیں گے اور وہ اپنے سابق ادارے سے کوئی توقع لے کر پاکستان میں نہ آئیں وہ پاکستان میں آکر عدالتوں میں قائم مقدمات کا سامنا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں