قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ مکمل، سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان اور حسن علی نے اتنے پوائنٹس حاصل کر لئے

لاہور (ویب ڈیسک) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تو کپتان سرفراز احمد، حسن علی، بابراعظم اور فخر زمان کے پوائنٹس نے سب کو حیران پریشان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا یویو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلئے کم از کم 17.3 نمبرز لینا ضروری ہیں اور یہ جان کر آپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 17.5 نمبرز لے کر پاس ہوئے جبکہ محمد رضوان شان مسعود نے سب سے زیادہ 22.1 نمبر لے کر سب کو حیران کر دیا۔
محمد اصغر 20.7 نمبر لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ اسد شفیق 21.1 نمبر لے کر سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ یاسر شاہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے اور 17.1 نمبر حاصل کر سکے جبکہ عماد وسیم بھی 17.4 نمبر حاصل کر سکے۔ ان کے علاوہ محمد حفیظ نے 18 سے زائد، احمد شہزاد نے 18.5 اور سہیل خان نے 19نمبر حاصل کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں