بوریوالہ : 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، قلفی فروش گرفتار

وہاڑی (ویب ڈیسک) قلفیاں بیچنے والے کی قاری کی 6 سالہ معصوم بچی کو مسجد میں لیجاکر زیادتی کی کوشش، بچی کے شور مچانے پر اہل دیہہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یوسف بلاک کا رہائشی عامر سلطان بھٹی نواحی گاؤں 483 ای بی میں قلفیاں بیچنے گیا جہاں وہ گاﺅں کی مسجد کے قاری مقبول احمد ڈھڈی کی 6 سالہ معصوم بیٹی کو ورغلا کر مسجد میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی کوشش کی تو معصوم بچی نے شور مچادیا، شور سن کر اہل دیہہ اور بچی کے والدین نے ملزم کو موقع سے پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں