شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ان کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے: مریم

لاہور: ( سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھو تم لوگوں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کردیا، ان کا کورونا پازیٹو ثابت کرتا ہے کہ ان کے تحفظات غلط نہ تھے۔

مریم نواز نے شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہاکہ شہبازشریف تمام انتقامی کارروائیوں کی شدت بارے جانتے ہوئے بھی لندن سے واپس آئے۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ شہبازشریف قطعی طورپر احتساب کے عمل سے بچنے کی کوشش نہیں کررہے، اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں