رنبیر کپور نے میٹرک میں معمولی نمبر ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں خود کو خاندان کا قابل ترین فرد قرار دیدیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے میٹرک میں معمولی نمبر ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں خود کو خاندان کا قابل ترین فرد قرار دیدیا۔ رنبیر کپور نے فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کپور خاندان کی تعلیمی قابلیت کا پول کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے میں پڑھائی میں کمزور تھا اور اسی لیے والدہ نیتو کپور والد کو شکایت کرنے کی دھمکیاں دیتی رہتی تھیں۔رنبیر نے کہا میری والدہ ہمیشہ کہتی تھیں اگر رپورٹ کارڈ پر سرخ نشان دیکھا تو والد سے شکایت کروں گی جس پر میں روتا تھا کیوں کہ والد سے ڈرتا تھا۔جب کہ میرے والد آٹھویں، چچا نویں اور دادا چھٹی جماعت فیل تھے لہٰذا میں اپنے خاندان میں سب سے زیادہ قابل ہوں کیوں کہ میں نے میٹرک میں 56 فیصد نمبر حاصل کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں