امریکی ریاست میسی سیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

نیو یارک (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میسی سیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی فوجی طیارہ ریاست میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک ہو گئے۔طیارے پر 16فوجی سوار تھے جن میں سے کسی کو زندہ بچایا نہیں جا سکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ یو ایس ایم سی ’’کے سی 130‘‘ماڈل سے تعلق رکھتا ہے جسے کارگو ،فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن اور طیاروں میں پٹرول بھرنے سمیت کئی مقاصد کیلئے موڈیفائی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں