سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ اور قتل کے مقدمے میں ایک پاکستانی سمیت چھ افراد کو سر قلم کر دئیے

ریاض(سٹی نیوز)سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ اور قتل کے مقدمے میں ایک پاکستانی سمیت چھ افراد کو سر قلم کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ایک پاکستانی جو کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث تھا اس کا سر قلم کیا گیا ہے ،اس کے ساتھ پانچ اور لوگوں کے بھی سرقلم کیے گئے جو قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔
آج دی جانے والی سزاپر عملدرآمد ہونے کے بعداس سال کے سر قلم ہونے والے افراد کی تعداد چوالیس ہو گئی۔جبکہ پچھلے سال میں یہ تعداد153رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں